۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علمائے اعلام نے مرکز نور مائکرو فلم کا دیدار کیا

حوزہ/ ایران کلچر ہاؤس دہلی میں واقع تحقیقی ادارہ "انٹرنیشنل مائکرو فلم نور " کی سر گرمیوں کو علمائے اعلام نے سراہتے ہوئے کہا: "جس نوعیت کا کام نورمائکرو فلم میں انجام دیا جارہا ہے ایسا کام کسی بھی ادارہ میں انجام نہیں دیا جاتا"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انٹر نیشنل مائکروفلم سینٹر نور، ایران کلچر ہاؤس (دہلی) برسوں سے قدیمی کتابوں کے احیاء میں سرگرم عمل ہے۔ اس ادارہ میں مختلف امور انجام دیئے جاتے ہیں مثلاً : (1)علمائے اعلام کی مختصر سوانح حیات ۔ (2)علمائے بر صغیر کی مفصّل سوانح حیات ۔ (3)علماء کے متعلق دستاویزی فلم (Documentary)کی شکل میں مختصراور مفید معلومات ۔ (4)ہندوستانی علمائے اعلام کے اجازے۔ (5)شجرہ نویسی۔ (6) مینیو اسکرپٹ (Manu Script) ۔ مرکز نور کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے ہندوستان کے دور دراز علاقوں سے معروف شخصیتیں آتی رہتی ہیں۔

17مئی 2022 عیسوی بروز سہ شنبہ اس مرکز کے دیدار کو بہت سی شخصیات تشریف لائیں جن میں سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید تصدیق حسین رضوی (امام جمعہ اوکھلا-نئی دہلی)، حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید تحقیق حسین رضوی (امام جمعہ بھاؤنگر - گجرات) اور حجت الاسلام و المسلمین حکیم مولانا سید رضی عباس نقوی(امام جماعت احمدآباد - گجرات) کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔

ان لوگوں نے مرکز نور میکرو فلم کے اہم اراکین کے ساتھ جلسہ کیا جس میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی، حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی، حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید عالم مہدی رضوی زیدپوری، حجت الاسلام و المسلمین مولانا ذیشان حیدر غازی، حجت الاسلام و المسلمین مولانا رضوان علی اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا گوہر عباس خان وغیرہ کے ساتھ ادارہ کی سرگرمیوں کے متعلق گفتگو جاری رہی۔

جلسہ کے بعد مہمانان گرامی قدر کو ادارہ کے تمام شعبوں کا نظارہ کرایا گیا، دانشنامہ اسلام، شجرہ نویسی، احیائے کتب و مینیو اسکرپٹ،مرمت کا شعبہ غرض تمام شعبوں کا دیدار کرایا گیا۔ تمام شعبوں کو دیکھنے کے بعد آنے والے تمام مہمانوں کی زبان پر یہی جملہ تھا کہ جس نوعیت کا کام نورمائکروفلم میں انجام دیا جارہا ہے ایسا کام کسی بھی ادارہ میں انجام نہیں دیا جاتا اور کسی بھی ادارہ میں ایسے وسائل فراہم نہیں ہیں کہ یہ اہم کام انجام دیئے جاسکیں۔جب مہمان رخصت ہونے لگے تو یہ کہتے ہوئے نکلے کہ وقت کم تھا، دل نہیں بھر پایا، ان شاء اللہ پھر کسی دن فرصت سے آئیں گے اور اپنا ایک دن اس دفتر کے نام کریں گے تاکہ اس دفتر کی اہمیت ہمارے لئے واضح سے واضح تر ہوجائے۔


لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .